جمعہ‬‮   10   اپریل‬‮   2020
 
 

گوجرخان ، ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر چار سپاٹ سیل

ہیلتھ ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہیں،اسسٹنٹ کمشنر سیمل مشتاق

گوجرخان(نمائندہ خصوصی )گوجرخان انسداد ڈینگی مہم ،اسسٹنٹ کمشنر سیمل مشتاق کی ہدایت پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کی عملہ کے ہمراہ کارروائی، ڈینگی لاروا بر آمد ہو نے پر چار سپاٹ کو سیل کر دیا تفصیلات کے مطابق انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں جاری مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سیمل مشتاق کی ہدایت پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر ملک عبدالعزیز،سپروائزر نیوٹریشن چوہدری محمد یوسف نے ڈینگی سٹاف کے ہمراہ گوجرخان شہر اور نواحی علاقوں کا وزٹ کیا اس دوران گوجرخان شہر میں چار سپاٹ سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر تلف کیا گیا جبکہ سپاٹس کو سیل کردیا گیا اسسٹنٹ کمشنر سیمل مشتاق نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم تیزی سے جاری ہے ہیلتھ ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں جن کا چیک اینڈ بیلنس ہے انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں ،گھروں کو چیک کیا جارہا ہے جہاں پر بھی ڈینگی لاروا برآمد ہوتا ہے ان علاقوں میں سپرے اور فوگنگ کی جاتی ہے ۔

 
 
© Copyright 2020. All right Reserved