جمعہ‬‮   10   اپریل‬‮   2020
 
 

پاکستان کے نوجوان اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں،مظہر علوی

ہماری تیس سالہ جدوجہد کے نتیجے میں لاکھوں نوجوانوں کی زندگیاں بدل چکیں

فتح جنگ ( نمائندہ اوصاف )منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں مگر مروجہ استحصالی نظام ان کووطن عزیزکی خدمت کا موقع نہیں دیتا اوربے روزگاری کی وجہ سے ان کی اکثریت تاریک راہوں کا انتخاب کر لیتی ہے ،ہماری تیس سالہ جدوجہد کے نتیجے میں لاکھوں نوجوانوں کی زندگیاں بدل چکی ہیں،اگلے ہفتے ہر شہر میں ممبر سازی کے لئے کیمپس لگائے جائیں گے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرسیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

 
 
© Copyright 2020. All right Reserved