جمعہ‬‮   10   اپریل‬‮   2020
 
 

قتل سمیت 10 مقدمات میں اشتہاری پولیس مقابلے میں مارا گیا

پولیس مقابلہ خانپور کے گائوں کھاریاں میں ہوا،ملزم نے گرفتاری کی خوف سے فائرنگ کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگیا


خانپور(نمائندہ اوصاف ) تھانہ مکھنیال علاقہ پہاڑ خانپور پولیس کو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی سمیت دیگر کئی مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا، پولیس مقابلہ اسلام آباد اورعلاقہ پہاڑ خانپور کے سرحدی علاقہ دور افتادہ گائوں کھاریاں میں ہوا جہاں پولیس چھاپے کے دوران ملزم نے گرفتاری کے خوف سے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، سیکورٹی کے سخت حصار میں مقتول کا خانپور سول ہسپتال میں پوسٹ مارٹم، اعلی پولیس حکام کی ہسپتال آمد، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کی توقع تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور علاقہ پہاڑ خانپور کے سرحدی علاقہ تھانہ مکھنیال کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران منیر عرف منیرا ولد نور زمان سکنہ محلہ سمند کھاریاں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا ، پولیس کے مطابق پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والا ملزم قتل کے تین مقدمات، اقدام قتل کے ایک مقدمہ، راہزنی کے ایک مقدمہ،زرر کے ایک مقدمہ جبکہ اسلحے کے چار مقدمات سمیت ٹوٹل دس مقدمات میں اشتہاری تھا، گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر تھانہ مکھنیال پولیس کے ایس ایچ او راجہ ممتاز نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ محلہ سمند کھاریاں میں ملزم کی گرفتاری کی چھاپہ مارا تاہم ملزم نے پولیس پر فائر کھول دیا جس کے بعد پولیس کی جوابی کی فائرنگ سے ملزم منیر شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

 
 
© Copyright 2020. All right Reserved