جمعہ‬‮   10   اپریل‬‮   2020
 
 

قوموں کی ترقی میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے ،شاہدبلوچ،اکرم خان

استاد کی تکریم کا ادراک مہذب ہونے کی علامت ہے،صفدر حسین،راجہ طارق،ملک امین، عطاء الرحمان کی اوصاف سے گفتگو

واہ کینٹ ( نمائندہ خصوصی ) اساتذہ کسی بھی معاشرے کے معمار ہوتے ہیںہر معاشرے اور قوم کی نئی نسلوں کی اقدار اور روایات کی تشکیل میں اساتذہ کا رول اہم ہے، اساتذکی عزت و تکریم سے ہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں، اساتذہ کے عالمی دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں استاد کے کلیدی کردار کو اجاگر کرنا ہے ایک اچھا استاد طالب علم کو اخلاق و اعتماد کی بلندیوں تک لے جاتا ہے استاد کی تکریم کا ادراک انسان کے مہذب ہونے کی علامت ہے۔ ان خیالات کا اظہار اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر علاقے کے ممتاز ماہر تعلیم دے سکالرز سائنس کالج کے ڈاریکٹر پروفیسر شاہد بلوچ ، پنجاب کالج آف ایکسلینس کے چیئرمین باوا محمد اکرم خان ، رائزنگ سکالرز سیکنڈری سکول کے پرنسپل چوہدری صفدر حسین، طارق آئیڈیل پبلک کے پرنسپل راجہ طارق محمود،مسلم آ ئیڈیل سکول کے پرنسپل ملک محمد امین اور دی فاونڈز سیکنڈری سکول کے پرنسپل پروفیسر عطا الرحمن چوہدری نے اوصاف فورم میں اظہار خیال کے دوران کیا۔ ان راہنماوں کا کہنا ہے استاد کی تکریم اور سماجی سطح پر تقدیس کا ادراک انسان کے مہذب ہونے کی علامت ہے سی پی او راولپنڈی کی جانب سے اساتذہ کی عزت واحترام کے سلسلہ میں جاری ہونے والاسرکلر نہ صرف اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہے بلکہ سرکلر ان کی عزت و وقار میں بھی اضا فے کا باعث بنے گا۔

 
 
© Copyright 2020. All right Reserved