ہفتہ‬‮   4   جولائی   2020
 
 

دوکالم قائد اعظم ٹرافی میں گیند لگنے سے کھلاڑی بے ہوش، ہسپتال منتقل


دوکالم
قائد اعظم ٹرافی میں گیند لگنے سے کھلاڑی بے ہوش، ہسپتال منتقل
کے پی کے کے کھلاڑی سمیع اللہ جونیئر گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے مرحلے میں فیلڈنگ کے دوران گیند لگنے سے خیبرپختونخوا ٹیم کے کھلاڑی سمیع اللہ زخمی ہوکر بے ہوش ہوگئے جنہیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جارہے سندھ اور خیبرپختونخوا کے میچ کے دوران کے پی کے کے کھلاڑی سمیع اللہ جونیئر گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے، سندھ سیکنڈ الیون کے حسان خان کے سٹروک پر برق رفتار گیند سلی پوائنٹ پر کھڑے سمیع اللہ کی گردن پر جا لگی جس سے وہ بے ہوش ہوگئے۔
سمیع اللہ کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں حالت بہتر نہ ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں دوسرےہسپتال ریفر کردیا، نجی ہسپتال میں سمیع اللہ کا علاج جاری ہے اور ان کے مختلف ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب پی سی بی کے ترجمان کے مطابق سمیع اللہ اب ہوش وحواس میں ہیں اور طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے ۔

 
© Copyright 2020. All right Reserved