ہفتہ‬‮   4   جولائی   2020
 
 

دوکالم قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخواپہلے نمبر


دوکالم
قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخواپہلے نمبر
جنوبی پنجاب دوسرے، سنٹرل پنجاب تیسرے نمبر پر براجمان
پشاور(سپورٹس ڈیسک)قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخواپہلے نمبر ہے ،جنوبی پنجاب دوسرے جبکہ سنٹرل پنجاب تیسرے نمبر ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایبٹ آباد میں قائداعظم ٹرافی کے سلسلے میں ہونیوالے میچ میں خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں نے عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ میں پانچ ،بائولنگ میں تین اور میچ ڈرافٹ کرکے مجموعی طور پر13پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے،قائد اعظم ٹرافی میں ملک بھر سے 6ریجن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہے ،جن میں پہلے مرحلے میں خیبر پختونخواکا مقابلہ نادرن ریجن سے ہوا،جبکہ جنوبی پنجاب کا مقابلہ سنٹرل پنجاب سے میچ کھیلاگیا،سندھ ریجن کا بلوچستان سے مقابلہ ہوا،جن میں کوئی بھی میچ فیصلہ کن ثابت نہ ہوسکا،تمام میچزہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔ان میچز کے اختتام پر خیبر پختونخوا13پوائنٹس کیساتھ پہلے،جنوبی پنجاب اورسینٹرل پنجاب,1111پوائنٹس کیساتھ دوسرے ،سند ھ 9پوائنٹس کیساتھ تیسرے ،ناردرن ریجن 8پوائنٹس کیساتھ چوتھے اور بلوچستان7پوائنٹس لیکر پانچویں نمبر پر رہا۔

 
© Copyright 2020. All right Reserved