ہفتہ‬‮   4   جولائی   2020
 
 

دوکالم باکس ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنیوالی واحد پاکستانی نے کے ٹو کو ہدف بنالیا


دوکالم باکس
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنیوالی واحد پاکستانی نے کے ٹو کو ہدف بنالیا
ہمت نہیں ہاری اور جلد خواتین ٹیم کو لے کر ایورسٹ جائونگی ، ثمینہ بیگ
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون کوہ پیماء ثمینہ بیگ نے کے ٹو کو سر کر نے کا عزم کرلیا ۔ انہوں نے بتایاکہ کوہ پیمائی میں کے ٹو سر کرنا سب سے مشکل ہے اور وہ جلد اس کو سر کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔گلگت بلتستان کی گاؤں شمشال سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بیگ نے 2013 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا تھا، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی پاکستان کی واحد خاتون کوہ پیماء ہیں۔ثمینہ بیگ نے کہا کہ کے ٹو کی چوٹی سرکرنا سب سے مشکل ہے اور وہ ان کا اگلا ہدف ہے جس کیلئے وہ تیاریاں کررہی ہیں۔ثمینہ نے بتایا کہ 2013 میں ان کے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد سے اب تک بہت سی خواتین کوہ پیمائی کی جانب آچکی ہیں تاہم اس کھیل کو مناسب سرپرستی اب تک نہیں مل سکی، کئی خواتین کوہ پیماؤں نے ملک میں سات سات ہزار فٹ کی چوٹیاں سر کی ہیں جو کافی حوصلہ افزا بات ہے۔کوہ پیماء نے انکشاف کیا کہ گزشتہ برس انہوں نے پاکستانی خواتین ماؤنٹینیئرز کا ایک گروپ تیار کیا تھا اور ان کی بھرپور ٹریننگ بھی کی تھی، پلان تھا کہ پاکستان کی خواتین کی پہلی ٹیم ماؤنٹ ایورسٹ لے جائی جائے لیکن نہ حکومت اور نہ ہی پرائیوٹ سیکٹرز نے ان کی سپورٹ کی جس کی وجہ سے پلان تاخیر کا شکار ہوا۔ثمینہ بیگ نے کہا کہ انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور جلد خواتین ٹیم کو لے کر ایورسٹ جائیں گی۔

 
© Copyright 2020. All right Reserved