ہفتہ‬‮   4   جولائی   2020
 
 

دوکالم تین ملکی کرکٹ سیریز میں زمبابوے کی پہلی فتح


دوکالم
تین ملکی کرکٹ سیریز میں زمبابوے کی پہلی فتح
افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے ہرا دیا
چٹاگانگ(سپورٹس ڈیسک) تین ملکی کرکٹ سیریز میں زمبابوے نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 156 رنز کا ہدف آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے زمبابوین کپتان ہیملٹن مساکڈزا نے 71 رنز کی یادگار اننگز کھیلی، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔ چٹاگانگ میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، رحمان اللہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 47 گیندوں پر 61 رنز بنائے جس میں چار چھکے بھی شامل تھے، حضرت اللہ زازئی 31 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ زمبابوے کی جانب سے موفو نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں زمبابوے نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے زمبابوین کپتان ہیملٹن مساکڈزا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پانچ چھکوں کی مدد سے 71 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، چکابا نے 39 رنز بنائے، شان ولیمز 20 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ مجیب الرحمان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مساکڈزا کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

 
© Copyright 2020. All right Reserved