ہفتہ‬‮   4   جولائی   2020
 
 

دوکالم کیربیئن پریمیئر لیگ، بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے میچ جیت لیا


دوکالم
کیربیئن پریمیئر لیگ، بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے میچ جیت لیا
سینٹ لوشیا ذوکس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی
کنگسٹن(سپورٹس ڈیسک)کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے سینٹ لوشیا ذوکس کو 71 رنز سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، جسٹن گریوز نے شاندار بیٹنگ کی اور 57 رنز بنائے، جوناتھن کارٹر 30 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے بار رہے، کیسرک ولیمز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سینٹ لوشیا ذوکس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 101 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ہارڈس ولجیون 31 اور کولن ڈی گرانڈہوم 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جوشوا بشپ اور جیسن ہولڈر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، واضح رہے کہ بارباڈوس کی یہ ایونٹ میں دوسری کامیابی ہے۔

 
© Copyright 2020. All right Reserved