ہفتہ‬‮   4   جولائی   2020
 
 

sp1 تین کالم (ایشین سینئر والی ) پاکستان نے بھارتی غرور خاک میں ملادیا


sp1
تین کالم
(ایشین سینئر والی ) پاکستان نے بھارتی غرور خاک میں ملادیا
شاہینوں نے روایتی حریف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2سے شکست دی،13 رکنی قومی ٹیم کی قیادت ایمل خان کر رہے ہیں
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )ویں ایشین سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2سے شکست دیکر سورمائوں کا غرور خاک میں ملادیا۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں جاری چیمپئن شپ کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے راویتی حریف بھارت کو 2 کے مقابلے میں3سیٹس سے ہرایا، پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلے اور دوسرے سیٹ میں 25-23 اور25-23 سے کامیابی حاصل کر کے برتری حاصل کی تاہم بھارت نے اگلے دونوں سیٹ بالترتیب 25-20 اور 25-19 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو 15-6 سے آئوٹ کلاس کرکے میچ جیت لیا، چیمپئن شپ میں 16 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ایران، آسٹریلیا، قطر، سری لنکا، جاپان، تائیوان، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ، قازقستان، چین ، عمان، بھارت، پاکستان، کوریا، کویت اور انڈونیشیاشامل ہیں،پاکستان کو گروپ ڈی میں کوریا، کویت اور انڈونیشیا کے ساتھ رکھا گیا۔13 رکنی قومی ٹیم کی قیادت ایمل خان کر رہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں آصف، کاشف، مبشر، فخر، شیراز، ادریس، بلال خان، ناصر، ظہیر، حیدر، عثمان فریاد اور مراد شامل ہیں۔ سہیل تاجک دستہ کے سربراہ ہیں دیگر آفیشلز میں ہیڈ کوچ کم (کورین) جبکہ اسسٹنٹ کوچز کے فرائض سعید احمد اور فضل احمد انجام دیں گے، ٹیم کے ہمراہ ٹرینر اکبر علی اور ریفری عبیداللہ شاہ بھی ہیں۔

 
© Copyright 2020. All right Reserved