ہفتہ‬‮   4   جولائی   2020
 
 

sp2 تین کالم (جونیئر سکواش چیمپئن شپ)انڈر17اور19کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل


sp2
تین کالم
(جونیئر سکواش چیمپئن شپ)انڈر17اور19کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل
اسد اللہ،نور زمان،عباس نواز اور محمد حمزہ خان , عزیر شوکت ،حسن رضا،ذیشان زیب آمنہ فیاض ،کومل خان و دیگر کامیاب
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2019کے دوسرے ٹورنامنٹ میں انڈر 17اور 19کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔بوائز انڈر۔17کیٹیگری کے کوارٹر فائنلز میچز میں اسد اللہ،نور زمان،عباس نواز اور محمد حمزہ خان نے،بوائز انڈر۔19کے کوارٹر فائنلز میچز میں عزیر شوکت ،حسن رضا،ذیشان زیب اور ملک عبد المعزنے جبکہ گرلز انڈر۔19کے کوارٹر فائنلز میچز میں آمنہ فیاض ،کومل خان،زینب خان اور ایمن شہباز نے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔مصحف سکواش کمپلکس اسلام آباد میں جاری مذکورہ دوسرے ٹورنامنٹ میں بوائز انڈر۔17کیٹیگری کے کوارٹر فائنلز میچز میں اسد اللہ نے حذیفہ زاہد کو تین ۔صفر سے،نور زمان نے جنید خان کو بھی تین۔صفر سے،عباس نوازنے طیب روف کو تین۔دو سے جبکہ محمد حمزہ خان نے ولید خلیل کو تین۔صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔بوائز انڈر۔19کے کوارٹر فائنلز میچز میں عزیر شوکت نے حارث قاسم کو تین۔دو سے ،حسن رضا نے زوہیر شاہد کو تین۔ایک سے،ذیشان زیب نے محمد فرحان ہاشمی کو تین۔صفر سے جبکہ ملک عبد المعزنے نوید رحمٰن کو بھی تین۔صفر سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ گرلز انڈر۔19کے کوارٹر فائنلز میچز میں آمنہ فیاض نے صبغا ارشد کو تین۔صفر سے ،کومل خان نے نور العین اعجاز کو تین۔دو سے،زینب خان نے نمرہ عقیل کو بھی تین۔دو سے جبکہ ایمن شہباز نے فہمینہ عاصم کو تین۔صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائینگے۔

 
© Copyright 2020. All right Reserved