منگل‬‮   20   اپریل‬‮   2021
 
 

سنگل کالم زلمی مدرسہ لیگ27 ستمبر سے شروع ہو گی


سنگل کالم
زلمی مدرسہ لیگ27 ستمبر سے شروع ہو گی
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)زلمی مدرسہ لیگ سیزن تھری 27 سے 29 ستمبر تک یونس خان کرکٹ سٹیڈیم میران شاہ میں کھیلی جائے گی۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بتایا کہ وزارت دفاع اور وزارت یوتھ افئیرز کے اشتراک سے ہونے والی لیگ کے تمام میچز یونس خان کرکٹ سٹیڈیم میران شاہ میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے اعلان پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق مدارس کے طلباء کو مین اسٹریم میں لانے کے لیے یہ پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کی ایک اور کاوش ہے۔ اس لیگ سے جہاں مدارس کے طلبا کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا وہیں مختلف مسالک کے مدراس کی ایونٹ میں شرکت سے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔ لیگ میں آٹھ قبائلی ڈسٹرکٹس کی آٹھ ٹیمیں ان ایکشن ہوگی جن میں وزیرستان فائٹرز ساؤتھ، وزیرستان وارئیرز نارتھ، باجوڑ لائنز، خیبر ایگلز، خیبر فیلکنز، جمرود کنگز، مہمند ٹائیگرز اور اورکزئی تھنڈرز شامل ہیں۔ زلمی مدرسہ لیگ کے پہلے دو ایڈیشنز پشاور اور کوئٹہ میں کامیابی سے منعقد کئے جاچکے ہیں۔

 
© Copyright 2021. All right Reserved