اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

مردان،ماحولیاتی آلودگی کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی

بنجر زمینوں کو آباداورشجرکار ی مہم میں شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،مقررین
مردان (نامہ نگار) کسان کرکیلہ آرگنائزیشن کے زیراہتمام ماحولیاتی آلودگی کے عالمی دن کے حوالے سےسے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت آرگنائزیشن کے چیئرمین گلزار خان نے کی ۔شرکاء نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر جنگلات کے بچاؤ،صاف ستھرے ماحول اوردرختوں کی کٹائی کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزیشن کے چیئرمین گلزار خان ،الفلاح ویلفیئر آرگنائزیشن کے ارشد ہوتی ،زمونگ جذبہ کے فیاض السلام ،پارٹ آرگنائزیشن کے نورزمان تنولی ،باغیچہ سوشل سوسائٹی کے جنید ماندوری اوردیگر نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی نے پوری دنیا کو پریشان کرکے رکھ دیاہے جنگلات کے کٹاؤ کے عمل ،پانی کے بے دریغ استعمال اور بنجر زمینوں کو آباد نہ کرنے سے دنیا میں خطرہ بڑھ رہاہے ۔مقررین نے کہاکہ ماحول کے حوالے سے فیصلہ سازی میں زمینداروں اور کاشتکاروں کو شامل نہ کرنا المیہ ہے۔ آرگنائزیشن کے چیئرمین گلزار خان نے کہاکہ صاف ستھرے ماحول کے لئے ضروری ہے کہ درخت اورجنگلات میں اضافہ کیاجائے اوربنجر زمینوں کو آباد کیاجائے انہوں نے مزید کہاکہ شجرکار ی مہم میں ہرشہری بڑھ چڑھ کر حصہ لے ۔
ریلی

 
© Copyright 2020. All right Reserved