اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

باڑہ، عطائی عوام کی جانو ں سے کھیلنے لگے،محکمہ صحت خاموش تماشائی

عطائی راتوں رات امیر بننے کیلئے سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف
میٹرک فیل ڈاکٹربن کرعوام کو لو ٹنے لگے ،کوئی پوچھنے والا نہیں،انتظامیہ نو ٹس لے،مشران
با ڑہ ( نمائندہ اوصاف)خیبر میں عطائی ڈاکٹروں کا راج، راتوں رات امیر بننے کیلئے سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف جبکہ دوسری جانب قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کے ساتھ ہمارے تعلیمی یافتہ نوجوان نشے کے عادی بن رہے ہیں لیکن انتظامیہ اور محکمہ صحت خاموش تماشائی اگر قانونی کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج کریں گے۔باڑہ مشران کامطالبہ۔خیبر کے مختلف قبیلوں کے مشران نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں میٹرک فیل ڈاکٹربن کر عوام میں موت بانٹ رہے ہیں بڑے بڑے سائن بورڈ آویزاں کر رکھے ہیں۔کوئی پوچھنے والا نہیں ،عطائی راتوں رات امیر بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں اور سادہ لوح عوام کودونوں ہاتھوں لونٹے کے ساتھ نوجوانوں میں نشہ ،انجکشن اورادویات کے اڈے کھول رکھے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کی جانب جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میٹرک فیل علاقے میں ایم بی بی ایس کے بورڈ لگائے عوام میں جعلی ادویات کی خرید وفروخت میں لگے ہیں علاقے کے مشران نے انتظامیہ اور محکمہ صحت سے عطائی ڈاکٹروں اور جعلی میڈیسن سٹورں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 
© Copyright 2020. All right Reserved