اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

شہریوں کی جان ومال کاتحفظ ترجیح ہے،بشیراحمد یوسفزئی

جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں
مردان (نامہ نگار) سٹی کے نئے ڈی ایس پی بشیراحمد یوسفزئی نے سرکل کے تھانوں کو سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں نمٹنے اور تفتیش کو میرٹ پر مکمل کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہاہے کہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات ہیں تھانوں پر شہریوں کے اعتمادکی بحالی وقت کاتقاضاہے وہ چارج سنبھالنے کے بعد سرکل کے تمام ایس ایچ اوز، انچارج انوسٹی گیشن،بیٹ آفیسرز اور ڈی ایس بی سٹاف سے خطاب کررہے تھے۔ڈی ایس پی سٹی نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ شہریوں سے اچھا برتائو کریں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کئے جا سکیں اور عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوانہوں نے کہاکہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں نئی نسل کا مستقبل خراب کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی نہ کی جائے۔ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی نے کہاکہ چور ، راہزن اور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
بشیراحمد یوسفزئی

 
© Copyright 2020. All right Reserved