اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

مردان، لینڈ ڈونرکلاس فور نوکریوں کیلئےڈٹ گئے، احتجاج کی دھمکی

بچوں کی روٹی چھیننے والوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے، شاہ رضا
مردان(نامہ نگار)لینڈ ڈونرکلاس فورنوکریوں پر ڈٹ گئے۔مرنے اور مارنے کی دھمکی دیدی۔ تین درجن سے زائد متاثرین نے کاٹلنگ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں تحصیل کاٹلنگ درجہ چہارم ملازمین صدر شاہ رضا ، تحصیل تخت بھائی صدر میر محمد ، شیر زمان ، شاہ جہان اور دیگر نے پرہجوم پریس کانفرنس میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے اتھارٹی کو چیلنج کیا کہ انہیں لینڈ ڈونرکو نظر انداز نہیں ہونے دیں گے جو ہمارے بچوں کی روٹی چھیننے کی کوشش کریں گے انہیں چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔ تمام حاضر سرورس کلاس فور ملازمین 2ہفتے تک بازوں پر کالی پٹیاں باندھیں گے۔ سب ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹر میں احتجاجی مظاہرے کریں گے اگر دادرسی نہ ہوسکی تو پھر سکولوں کو تالے لگائیں گے اور اگر اس کے باوجود کسی سکول میں کلاس فور بھیجا گیا تو انہیں مارنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ متاثرین نے متنبہ کیا کہ چونکہ انہوں نے ایک کروڑ روپے کے مالیت کی اراضی دی ہے۔ اگر اس کے باوجود انہیں نوکریاں نہیں دی جارہی ہے تو پھر ہمارے پاس لڑنے مرنے اور مارنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں بچے گا۔
کلاس فور

 
© Copyright 2020. All right Reserved