اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

چڑیا گھر سے نکلنے والے ریچھ کے بچے بارے افواہیں بے بنیاد ہیں،انتظامیہ


مینگورہ(نمائندہ اوصاف)چڑیا گھر سے نکلنے والے ریچھ کے بچے کے حوالے پھیلائی جانے والی افواہیں من گھڑت ہیں ، اس حوالے سے بچے کی قیمت کے بارے میں جوا ندازے لگائے گئے ہیں کہ اس کی قیمت 35 لاکھ روپے ہے سراسرجھوٹ پر مبنی ہے.مذکورہ افواہیں پشاور چڑیا گھر کی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے خلاف منظم پروپیگنڈے کا حصّہ ہیں،مذکورہ ریچھ دیر بالا میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ضبط کیا تھا جسے محض نمائش کیلئے پشاورچڑیا گھر لایا گیا تھا۔
ریچھ بچہ

 
© Copyright 2020. All right Reserved