اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

تعلیم اور صحت کی ترقی اولین ترجیح ہے،چیئرمین ڈیڈک سوات

تعلیم ہی سے نوجوان ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں،فضل حکیم
مینگورہ(نمائندہ اوصاف)چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے تعلیم اور صحت پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے انسان کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرسکتا ہے ملکی ترقی میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہم اپنے آنے والی نسلوں کیلئے بہترین تعلیمی مواقع پیدا کرینگے وہ گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی ودودیہ سکول میں سابق ضلعی کونسلر کے فنڈ سے سکول کے بچوں میں مفت یونیفارم سمیت بیگز،سٹیشنری اور سکول جرسی تقسیم کرنے کے تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔فضل حکیم خان نے کہا کہ فنڈز کو منصفانہ بنا کر تحریک انصاف نے بچوں پر احسان نہیں بلکہ ان کو حق دیا ہے۔ چیئرمین ڈیڈک اور سہیل سلطان ایڈووکیٹ نے سکول کیلئے 4 لاکھ کے فنڈ سے بچوں میں یونیفارم،سٹیشنری،بیگز اور جرسیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر سکول پرنسپل اور انتظامیہ کے علاوہ سابق ضلعی کونسلر سہیل سلطان ایڈووکیٹ،سابق ناظم حیدرعلی، سابق نائب ناظم انعام اللہ خان،صدر فضل رحمان خان اور پی ٹی آئی کے دیگر کارکنان موجو د تھے۔

 
© Copyright 2020. All right Reserved