اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

مردان ،گرانفروشوں اور تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں ، درجنو ں کو جرمانے

بجلی گھر، بائی پاس روڈ ،نوشہرہ روڈ پرنان بائیوں، لوبیا فروش ، کریانہ سٹوروں ، کباب فروشوں کیخلاف کارروائی کی گئی
سرکاری نرخ نامو ں کی خلاف وزی اور شاپنگ بیگ استعمال کرنیوالو ں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، گوہرعلی خان
مردان (بیورورپورٹ )ڈپٹی کمشنر مردان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کا گراںفروشوں وملاوٹ خوروں کے خلاف کارروائیاں، متعدد دُکانداروں کووارننگ، درجنوں کو جرمانہ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرریونیو مردان گوہرعلی خان نے ڈپٹی کمشنرمردان محمد عابد وزیر کی ہدایات پر بجلی گھر، بائی پاس روڈ ،نوشہرہ روڈ پرنان بائیوں ، لوبیا فروشوں، کریانہ سٹوروں ، کباب فروشوں، مٹھائیوں، دودھ فروشوں وتجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس دوران مضر صحت کباب کی فروخت اور سرکاری نرخنامہ سے تجاوز کرنے والے کئی دُکانداروں کو وارننگ جاری کرنے سمیت بھاری جرمانہ کئے گئے ۔ اس موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ضلعی آفیسر نے کہ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے والے تاجروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ مضر صحت خوراک کی فروخت اورماحول دُشمن شاپنگ بیگ کا استعمال غیرقانونی وشہریوں کے جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے جس کے ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اُنہوں نے کہا کہ انتظامی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
کارروائیاں

 
© Copyright 2020. All right Reserved