اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

ریت اور بجری پر ٹیکس ختم کیاجائے،کاکی جان

مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تواحتجاج کریںگے،صدر لیبر یونین
مٹہ ( نمائندہ اوصاف )لیبر یونین اپرسوات کے صدر کاکی جان، نائب صدرذوالفقار خان اور ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ تحصیل کے سابق چیئرمین بہادر خان نے کہا ہے کہ حکومت سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں دریائے سوات کی ریت اور بجری پر لگائے گئے ٹیکس کو ختم کرکے عوام کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کرے۔ مٹہ تحصیل کے سابق ناظم عبداللہ خان نے جو وعدہ کیا ہے وہ اپنا وعدہ پورا کرے ہم انکے تاریخی کردار پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں سابق تحصیل ناظم نے ٹیکس ختم کرنے کیلئے یقین دہانی کرائی ہے ہم بدھ تک انتظار کرینگے اور اگرپھر بھی یہ ٹیکس ختم نہیں ہوا تو سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کرینگے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹیکس کیخلاف انکا ساتھ دیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ْ اس موقع پر لیبر یونین کے دیگر عہدیدار اور بڑی تعداد میں ریت اور بجری سے منسلک لوگ بھی موجود تھے سوات فری ٹیکس زون علاقہ ہے اسلئے ادھر ٹیکس لگانا عوام اور خاص کر ضلع سوات کی لوگوں کیساتھ سراسر زیادتی ہے ۔
کاکی جان

 
© Copyright 2020. All right Reserved