اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

کھیل کھود بہتر ین نشوونما کیلئے ضروری ہیں،شادنوازخان

علاقے میں گرائونڈنہ ہونے سے نوجوانوں کاٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے
لوئر دیر (نمائندہ اوصاف) دوسرا زم زم سپر لیگ رباط اختتام پذیر ہو گیا، فائنل میچ امیرطلال روغانی نے جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ اس سلسلے میں دوسرا زم زم سویٹ سپر لیگ ٹورنامنٹ گرائونڈ ہائی سکول رباط میں کھیلا گیا جس میں علاقے کے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔اختتامی تقریب سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شادنوازخان، پیپلز پارٹی رہنما نجیب اللہ اتمانی،فرہاد، نعیم بادشاہ، حاجی منیر، زم زم سپر لیگ کے آرگنائزرسلمان خان ،ابوبکر سبحانی ، سنگین خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کھود بہتر ین انسانی نشوونما کیلئے بے حد ضروری ہیں جس سے نوجوان نسل منشیات فروشی و دیگر اخلاقی جرائم اور بری صحبت سے بچ سکتے ہیں ۔مقررین نے کہا کہ علاقے میں کھیل کھود کیلئے گرائونڈنہ ہونے سے تفریح کے مواقع اور ٹیلنٹ ضائع ہو رہے ہیں ،مقررین نے کہا کہ نوجوان نسل کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ملک و علاقے کی تعمیر و ترقی میں بھی حصہ لیں، تقریب کے آخر میں مہمانوں نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں مڈلز ، ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے جبکہ شاد نواز خان اور نعیم بادشاہ کی جانب سے بیس بیس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔
شادنوازخان

 
© Copyright 2020. All right Reserved