اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

تھانہ، مالاکنڈ پشتو ایوارڈ،ادبی کتب ججوں کو بھیج دی گئیں


تھانہ ( نمائندہ اوصاف) مالاکنڈ پشتو ادبی ایوارڈ کو جمع شدہ ادبی کتب اہم اجلاس کے بعد ججوں کو بھیج دی گئیں۔ توقع ہے کہ نومبر میں تقسیم ایوارڈ کاانعقاد کیا جائے گا۔ سرپرست اعلیٰ پروفیسر حمید الحق خاکسار کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری فضل معبود صائم اور ممبران امان روم، حشمت اللہ، پرورفیسر ڈاکٹر وارث خان، پروفیسر شفیع الحق، ظفر علی ناز ، افضل شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کی گئی مشاورت کے بعد ججوں کو کتابیں بھیج دی گئیں۔ پروفیسر خاکسار نے کہا کہ جیسے ہی ججوں سے رزلٹ موصول ہوجائیں تقریب تقسیم ایوارڈ کاباقاعدہ اعلان کیا جائے ۔
ایوارڈ


 
© Copyright 2020. All right Reserved