اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

چترال، یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی،نعرے بازی

کشمیریو ں پر مظالم کا سلسلہ بند کیا جائے ورنہ انجام برا ہوگا، مقررین
چترال(نمائندہ اوصاف) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبات نے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی منانے کے سلسلے میں ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت کی کالج طالبات کی یونین کی اراکین کررہی تھی۔طالبات نے ہاتھو ں میں پلے کارڈاور بینر زاٹھا رکھے تھے۔ طالبات نے راستے میں نعرے لگائے اور کشمیری مسلمانوں پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانیوالے مظالم کی مذمت کی۔ طالبات نے بھارت پر واضح کیا کہ وہ کشمیری مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرے ورنہ انجام برا ہوگا۔انہوں نے اقوام متحدہ سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ عراق اور افغانستان میں مسلمانوں پر کسی بھی بہانے حملہ کروانے کیلئے فوری کارروائی کرتا ہے مگر کشمیر میں پچھلے کئی ہفتوں سے مسلمانوں پر جو مظالم ہور ہاہے ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ نیٹو فوج کے ذریعے کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم بند کرایا جائے اور بھارتی فوج کو نکالا جائے ۔ طالبات تنظیموں نے متنبہ کیا کہ چترال کی خواتین کسی سے کم نہیں اور ضرورت پڑنے پر وہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔ یہ ریلی بعد میں پر امن طور پر منتشر ہو گیا۔
ریلی

 
© Copyright 2020. All right Reserved