پیر‬‮   14   اکتوبر‬‮   2019

ایکشن ان ایڈ سول پاور ایکٹ پی پی دور میں نافذ کیا گیا


پشاور ( بیورو رپورٹ ) ایکشن ان ایڈ سول پاور ایکٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے دوران وفاقی حکومت نے وفاق کے زیرانتظام سابق قبائلی علاقاجات میں 2011میں نافذ کیا گیا لیکن ایکٹ یکم فروری 2008 سے نافذ عمل تھا ،جس کا مقصد مسلح فوج کو سابق فاٹا اور پاٹا کے علاقاجات میں ملکی سالمیت کے خلاف سرگرم شرپسندوں اور غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف عسکری کاروائی کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی کرنے کے لیے مناسب اجازت کا حق دیا گیا۔ اس مقصد کے لیے سابق فاٹا اور پاٹا کے علاقوں میں حراستی مراکز قائم کیے گئے جس میں گرفتار دہشت گردوں کو رکھا گیا اور بعد ازاں مذکورہ دہشت گردوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی ایکشن ان ایڈ سول پائور ایکٹ کے تحت کی گئی
پاور ایکٹ

© Copyright 2019. All right Reserved