پیر‬‮   14   اکتوبر‬‮   2019

پشاور،ریگی ماڈل ٹاون میں ڈینگی کے مرض میں اضافہ

علاقہ میں مچھر مار سپرے کیا جائےورنہ احتجاج کیا جائے گا ،علاقہ مکینوں کا مطالبہ

پشاور ( بیورو رپورٹ ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی کی وباء پھیلنے کی وجہ ریگی ماڈل ٹاون کے مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے علاقہ میں مچھر مار سپرے کرنے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج کرینگے ۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ ریگی ماڈل ٹاون کے مکینوں میں ڈینگی کے مرض میں اضافہ کے باعث مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ علاقہ میں ابھی تک متعلقہ حکام کی جانب سے کسی قسم اختیاطی تدابیر نہیں اپنائے گئے جسکی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق متعدعلاقوں میں مچھر مارا سپرے کئے گئے ہے تاہم ریگی ماڈل ٹاون جوحیات آباد کے بعد دوسرا بڑا رہائشی پراجیکٹ ہے میں ابھی تک مچھر مار اسپرے نہ کرنا انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے صوبائی حکومت اور متعلقہ انتظامیہ سے علاقہ میں حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے مچھر مار اسپرے کرنے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہو جائنگے ۔
ریگی ماڈل ٹاون

© Copyright 2019. All right Reserved