پیر‬‮   14   اکتوبر‬‮   2019

بٹگرام میں ڈینگی کی یلغار ایمرجنسی وارڈ بھر گئے

ا نتظامیہ خاموش ،صرف اپنے گھروں میں ہی سپرے کیاجاتا ہے
بٹگرام(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بٹگرام میں ڈینگی کی یلغار ایمرجنسی وارڈ بھر گئے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشتو ادبی ٹولنہ بٹگرام کے صدر حکیم محمد شعیب عباسی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ بٹگرام شہر ڈینگی سے محفوظ نہ رہا انتظامیہ خاموش ہے ،صرف اپنے گھروں میں سپرے کرتے ہیں اور عوام کا اللہ ہی حافظ ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ تھاکوٹ ،کوزہ باڈہ اور شملائی میں ڈینگی نے پنجے گاڑ دیئے ہیں انتظامیہ سے اپیل ہے کہ بٹگرام کے بازاروں سے باہر بھی اطراف میں سپرے کیا جائے تاکہ عوام اس موزی آفت سے محفوظ رہے۔
ڈینگی


© Copyright 2019. All right Reserved