ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

ڈینگی نے مردان شہرومضافات کو لپیٹ میں لے لیا ،سینکڑوں مریض ہسپتال داخل

سپرے نہ کرنے سے ڈینگی نے وبائی صورت اختیار کرلی، شہریوں میں خوف وہراس ،مریضوں کی تعدادمیں دن بدن اضافہ
سرکاری ونجی ہسپتالوں میں 200سے زائدمتاثر ہ مریض لائے گئے ڈینگی مچھروں نے شہریوں کی جانوں سے کھیلنا شروع کردیا
مردان (بیورورپورٹ )تحصیل انتظامیہ وڈبلیو ایس ایس سی ایم کی غفلت ولاپرواہی،ڈینگی نے مردان شہرومضافات کو لپیٹ میں لے لیا سرکاری وپرائیویٹ ہسپتالوں میں سینکڑوں متاثرہ افرادداخل،ڈینگی مارسپرے نہ کرنے سے ڈینگی نے وبائی صورت اختیار کرلی، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق مردان شہر و مضافات میں ڈینگی ومچھر مارسپرے نہ کرنے کی وجہ سے ڈینگی مچھروں کی بھرمار ہوگئی اور ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں دن بدن اضافہ ہورہاہے اس وقت مردان کے سرکاری ونجی ہسپتالوں میں 200سے زیادہ متاثر ہ مریض لائے گئے ہیں، ڈبلیو ایس ایس سی ایم اور ٹی ایم اے مردان نے شہری ومضافاتی علاقوں میں تاحال ڈینگی سپرے نہیں کیاجس کی وجہ سے شہری ومضافاتی علاقوں میں ڈینگی مچھروں نے شہریوں کی جانوں سے کھیلنا شروع کردیا، اور ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے جسکی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیاہے ، عوامی سماجی حلقوں نے پورے شہر میں ڈینگی سپرے کرانے کا مطالبہ کیاہے۔

مردان ڈینگی

© Copyright 2019. All right Reserved