ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر قازقستان رروانہ

سپیکروں کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے،مسئلہ کشمیر بھی اٹھائیں گے
اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر یورایشین ممالک کے پارلیمنٹ کے اسپیکروں کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان چلے گئے ، جہاں وہ نور سلطان(آستانہ)میں 23,25 ستمبر ، 2019 کو یوریشین ممالک کے پارلیمنٹ کے اسپیکروں کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس فورم میں 84 یورپی اور ایشیائی ممالک کے پارلیمنٹس کے سربراہان اور 16 بین الاقوامی و بین پارلیمانی تنظیموں کے سربراہ بھی شرکت کریں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی گر یٹر یوریشیا کانفرنس میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف میں جاری بھارتی جارحیت کے پیش نظر جنوبی ایشیائی خطے کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو اجاگر کریں گے۔ اس کے علاوہ اسپیکر اسد قیصر مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور 50دن سے جاری کرفیو سے مقبوضہ کشمیر کی عوام پر ہونے والے اثرات سے کانفرنس کے شرکاکو آگاہ کریں گے
اسد قیصر

© Copyright 2019. All right Reserved