ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

مولانا فضل الرحمان گرم جگہ پر پائوں نہ رکھیں،شیخ رشید

شہباز شریف درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو
لاہور (نیوزایجنسیاں) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سی پیک عمران خان کے دور میں ہی مکمل ہو گا، کہا جا رہا ہے کہ سی پیک’’پیک‘‘ ہو گیا ہے، سی پیک سے متعلق پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مذہبی کارڈ پر پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینے سے معذرت کرلی ہے، امید ہے کہ (ن) لیگ بھی مذہب کارڈ کا ساتھ نہیں دے گی، مسئلہ کشمیر پر ساری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان ایم ایل ون کے ساتھ ہوں، وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے اجلاس کے بعد چین جائیں گے جہاں وہ ایم ایل ون کے حوالے سے تمام معاملات طے کئے جائیں گے، سوشل میڈیا میں حکومت کے پروپیگنڈا چل رہا ہے کہ عمران خان نے سی پیک کو بند کر دیا ہے لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں ہے، پلاننگ کمیشن اور وزیراعظم کے زیر نگرانی افسران کام کر رہے ہیں اور سی پیک عمران خان کے دور میں ہی مکمل ہو گا
شیخ رشید

© Copyright 2019. All right Reserved