پیر‬‮   14   اکتوبر‬‮   2019

ڈیرہ ،اشتہاری کوپناہ دینے والے سہولت کارگرفتار

ملزم فرمان کوباپ اوربھائی نے پناہ دی اسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)صدر پولیس نے پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو پناہ و خوراک مہیا کرنے والے باپ اور بھائی کو ڈیفنس کالونی میں چھاپے کے دوران گرفتار کرلیا، پستول و کارتوس برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے ڈیفنس کالونی میں چھاپے کے دوران پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم فرمان اللہ ولد رحمت اللہ کو پناہ و خوراک دینے والے دو سہولت کاروں اسکے والد اور بھائی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے ایک پستول اور11کارتوس بھی برآمد کئے۔ پولیس نے گرفتار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

سہولت کار

© Copyright 2019. All right Reserved