منگل‬‮   10   دسمبر‬‮   2019

بھمبر میں آج تاریخی آزادی مارچ کیا جائے گا ، فرید چوہدری


بھمبر میں آج تاریخی آزادی مارچ کیا جائے گا ، فرید چوہدری
باب کشمیر پل پر عوام کا جم غفیر یہ ثابت کرے گا کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے
برنالہ( واجد محمود سے ) آج بھمبر میں ہونے والا آزادی مارچ تاریخی ثابت ہو گا. ضلع بھمبر کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے علاوہ,طلبہ تنظیموں, سماجی تنظیموں کے قائدین اور عوام الناس کو دعوت عام دینے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی.ان خیالات کا اظہار فرید احمد چودھری امیر جماعت اسلامی ضلع بھمبر نے آزادی مارچ کے حوالہ سے قائم کی گئی کمیٹیوں کے ذمہ داران کے ایک جائزہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے چھمب سے لے کر جاتلاں اور ہری پور سے لے کر بھمبر کے تمام قصبوں تک کارکنان جماعت نے عوام کو اس مارچ میں شرکت کرنے کی بھرپور دعوت دی ہے.باب کشمیر پل پر عوام کا جم غفیر یہ ثابت کرے گا کہ بھارت ایک درندہ صفت اور دہشت گرد ملک ہے جس نے 46 دنوں سے کشمیر میں کرفیو لگا کر اور کشمیری خواتین کی عصمت دری کر کے رب کے عذاب کو دعوت دے رہا ہے. کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو سلام عقیدت پیش کرنے کے لئے ضلع بھمبر کی عوام لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر خالد محمود خان کی قیادت میں آزادی مارچ کے ذریعے کشمیری عوام تک یہ پیغام پہنچائی گی کہ خطہ کشمیر اور پاکستانی عوام ان کے شانہ بشانہ اس تحریک میں ان کے ساتھ ہیں.

فرید چوہدری

© Copyright 2019. All right Reserved