میرپور چیچیاں روڈ پر تجاوزات کی بھرمار
میرپور چیچیاں روڈ پر تجاوزات کی بھرمار
ٹریفک کا مسئلہ سنگین ہوگیا آئے روز حادثات معمول بن گئے
میرپور(نامہ نگار) میرپور چیچیاں روڈ پر تجاوزات کی بھرمار، ٹریفک کا مسئلہ سنگین ہوگیا آئے روز حادثات معمول بن گئے عوام علاقہ کی طرف سے تجاوزات ختم کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میرپور کے سب سے بڑے سیکٹر بن خرماں سڑک کے دونوں اطراف بڑے پیمانے پر لوگوں نے سڑک کے کنارے نالیوں کو بند کر کے قبضہ کر رکھا ہے جس سے سڑک تنگ ہوگئی ہے اور آئے روز ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے سڑک کے دونوں کناروں پر موجود تجاوزات ختم کی جائیں۔