منگل‬‮   10   دسمبر‬‮   2019

تبدیلی سرکار سیاسی انتقام کی آخری حدوں کو چھو رہی ہے،ولید اشرف


تبدیلی سرکار سیاسی انتقام کی آخری حدوں کو چھو رہی ہے،ولید اشرف
خورشید شاہ کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے جسکی جنتی مذمت کی جائے کم ہے
بھمبر (بیوروپورٹ)پیپلز پارٹی بھمبر کے ضلعی صدر سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ و ضلع کونسل چوہدری ولید اشرف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار سیاسی انتقام کی آخری حدوں کو چھو رہی ہے ہمارے لیڈر سید خورشید شاہ کی گرفتاری سراسر سیاسی انتقام ہے جسکی جنتی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے اس کو جتنا بھی دبایا جائے گا پیپلز پارٹی اتنی ہی مضبوط اور مقبول بن کر ابھرے گی فریال تالپور اور مریم نواز کی غیر مناسب انداز میں گرفتاری پی ٹی آئی حکومت بوکھلاہٹ کا نتیجہ اخلاقی دیوالیہ پن کر ثبوت ہے انہوں نے کہا کہاحتساب بیورووفاقی حکومت کا آلہ کار بن چکا ہے محترمہ فریال تالپورکی غیر مناسب انداز میں گرفتاری خواتین کے تقدس کو پامال کیا گیا پرزور مذمت کرتے ہیں محترمہ فریال تالپور کی غیر منا سب انداز میں گرفتاری نیازی حکومت کی بوکھلا ہٹ اور انتقام کی انتہا ہے فریال تالپور اور مریم نواز کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں آصف زرداری پہلے بھی سر خرو ہوئے اب بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے ۔
سیاسی انتقام

© Copyright 2019. All right Reserved