منگل‬‮   10   دسمبر‬‮   2019

وزیراعظم پاکستان کا اقوام متحدہ میں خطاب اہمیت کا حامل ہو گا ، تبار ک علی


وزیراعظم پاکستان کا اقوام متحدہ میں خطاب اہمیت کا حامل ہو گا ، تبار ک علی
موثر خارجہ پالیسی اور بیرسٹر کی کاوشوں کے باعث آج مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بناہوا ہے
مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے سابق مرکزی نائب صدر وسابق امیدوار اسمبلی حلقہ کوٹلہ سردار تبارک علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کا اقوام متحدہ میں 27ستمبرکو ہونیوالا خطاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر بہترین سفارتکاری کی ۔ پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی ‘ کشمیریوں کی جدوجہد اور قائد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی کاوشوں کے باعث آج مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بناہوا ہے۔ ظالم مودی سرکار نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کومحصور کررکھا ہے۔ خوراک ‘ادویات ناپید ہیں۔ لوگ عملاً گھروں میں قید ہیں۔عالمی برادری فوری نوٹس لے۔کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی اور کشمیر بھارتی تسلط سے آزادہوگا۔ پاکستان میں احتساب کا عمل جاری ہے ۔ کرپٹ افراد پر ہاتھ پڑنے پر ان کی چیخیں نکل رہی ہیں ۔ جب کرپشن پر کرپٹ سیاستدان جیلوں میں جانا شروع ہوئے تو ماضی کے بدترین مخالفین نے ہاتھ ملا لیا ہے۔ لیکن یہ لوگ احتساب سے بچ نہیں پائیں گے۔ پاکستان میںنظام درست ہورہا ہے۔ آزادکشمیر میں بھی بہت جلد بیرسٹرسلطان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔ گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان شدید بحرانوں کا شکار تھا ‘کرپشن کادوردورہ تھا آج وزیراعظم عمران خان نے ایک سال میںپاکستان کا امیج دنیا میں بہتر کردیا ہے۔ اب نیا پاکستان دنیا کے سامنے ہے جہاں کرپٹ افراد سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ بلا امتیاز احتساب ہورہاہے۔ آزادکشمیر میں بھی احتساب کا عمل شروع ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان 27ستمبر کو اقوام متحدہ میں خطاب کرینگے جو تاریخی ہو گا۔
تبار ک علی

© Copyright 2019. All right Reserved