منگل‬‮   10   دسمبر‬‮   2019

جے آئی یوتھ 27 ستمبر کو کوہالہ سے مظفرآباد تک کشمیر بچائو ریلی نکالے گی


جے آئی یوتھ 27 ستمبر کو کوہالہ سے مظفرآباد تک کشمیر بچائو ریلی نکالے گی
مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)جے آئی یوتھ 27 ستمبر کو کوہالہ سے مظفرآباد تک کشمیر بچائو ریلی نکالے گی،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو 10 ہزار نوجوان کوہالہ پل پر خوش آمدید کہیں گے اور ریلی کی قیادت صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیر احمد گوندل کریں گے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو بڑے جلوس کی شکل میں یونیورسٹی گرائونڈ پنڈال میں لایا جائے گا،جہاں پر سینکڑوں نوجوان اپنے آپ کو جہاد کے لیے پیش کریں گے اور ایل او سی توڑنے کی اجازت مانگیں گے،جے آئی یوتھ کا دستہ سراج الحق کو سلامی بھی پیش کرے گا۔ان خیالات کا اظہار نائب صدر جے آئی یوتھ آزاد کشمیر خالد محمود زیدی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عمران علی شاہ،راجہ فیصل،ارفاق مغل،ناصر علی ناز،راجہ حسیب احمد،تیمور اعوان،مرزا تیمور بیگ،گلفام میر ودیر نے جے آئی یوتھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیری قوم کی ترجمانی سراج الحق کر رہے ہیں اور ہر روز قوم کو جگانے اور کشمیریوں کے حوصلے بلند کرنے میں اُن کا کلیدی کردار ہے،اب وہ مظفرآباد تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں قوم سے خطاب کرنے آرہے ہیں تو پوری کشمیری قوم اُن کا استقبال کرنے کیلئے یونیورسٹی گرائونڈ میں آئے گی،

© Copyright 2019. All right Reserved