منگل‬‮   10   دسمبر‬‮   2019

پانیولہ , بوائز پرائمری سکول چڑھان کیر نکر کی  نا مکمل عمارت کا کام شروع


پانیولہ , بوائز پرائمری سکول چڑھان کیر نکر کی  نا مکمل عمارت کا کام شروع
پانیولہ ( نمائندہ اوصاف ) بوائز پرائمری سکول چڑھان کیر نکر کی  نا مکمل عمارت کا کام9 سال کے طویل عرصہ کے بعد شروع ہو چکا ہے۔اس پر تمام عوام علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا ۔کمشنر  پونچھ نے ادارہ کی تعمیر پر زور دے کر عوام علاقہ کی مشکلات کا ازالہ کیا ہے۔ امیرجماعت اسلامی ضلع پونچھ سردار سجاد انور  نے عوام علاقہ کی بھر پور نمائندگی کرتے  ہوئے ادرہ کی تعمیر کے لیے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ تمام عوام علاقہ ڈی۔آر۔یو کے بھی بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے عوام علاقہ کے اس اہم مسئلہ کو حل کرنے میں مدد کی ہے۔ ادرہ کی تعمیر کا ٹھیکہ ٹھیکیدار نصیب خان کے سپرد کیا گیا ہے۔جو اپنی ٹیم کے ساتھ بڑی دلچسپی اور محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس پر عوام علاقہ نے اطمینان کا اظہار کیا

عمارت

© Copyright 2019. All right Reserved