منگل‬‮   10   دسمبر‬‮   2019

اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تربیت دے رہے ہیں، سجاد حسین


اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تربیت دے رہے ہیں، سجاد حسین
بغیر کاغذات گاڑی چلانے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جا ئے،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس
پلندری (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی آئی جی ٹریفک پولیس چوہدری سجاد حسین نےPWDریسٹ ہا ئوس پلندری میں ملازمین ٹریفک پو لیس سے خطاب کر تے کہا کہ آزاد کشمیر میں ٹریفک پو لیس کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تربیت دی جا رہی ہے اس موقع پر ایس پی سدھنوتی وحید علی گیلانی ،ڈی ایس پی عطالرحمن اور ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ندیم احمد جنجوعہ بھی مو جود تھے ڈی آئی جی ٹریفک پو لیس نے ملازمین سے کہا کہ وہ عوام میں رول ماڈل کا کر دار ادا کریں ٹرانسپوٹروں سے با اخلاق انداز میں انکی غلطی کی نشاندہی کریں بدوں کاغذات اور بدوں لا ئسنس گاڑی چلانے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ کی جا ئے مسافر گاڑیوں کے ڈرائیورز کو موبائل استعمال کرنے سے رو کیں انھوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ٹریفک اور آبادی کی وجہ سے دی جا رہی ہے جلد ہی ٹریفک پو لیس اہلکا روں کو واکی ٹاکی لیسٹ مہیا کر دئیے جا ئیں گے انھوں نے کہا کہ آئی جی پو لیس آزاد کشمیر کی ہدایات کے مطابق آزاد کشمیر پو لیس میں بھی اصلاحات لا ئی جا رہی ہیں عوام بھی ٹریفک پو لیس سے تعاون کریںملازمین ٹریفک پو لیس نے کہا کہ جب وہ سپیشل ڈیوٹی کے سلسلہ میں دو سرے اضلاع خصوصاً دارالحکومت مظفر آباد جاتے ہیں تو سفر کی سہولت کے علاوہ رہائش کے مسئلے سے بھی دو چار ہو نا پڑتا ہے جس پر DISPٹریفک نے کہا کی بدوران سپیشل ڈیوٹی ٹریفک پو لیس کی سفری سہولت کے لیے راولاکوٹ ڈویژن ہیڈکوارٹر کی سطح پر ایک بس مختص کروانے کی کو شش کریں گے تاکہ دوران سپیشل ڈیوٹی ملازمین ٹریفک پو لیس پر سکون رہ کر ڈیوٹی سر انجام دے سکیں
سجاد حسین

© Copyright 2019. All right Reserved