منگل‬‮   10   دسمبر‬‮   2019

ہاڑی گہل ، نومولود بچے کی لاش نالۂِ ماہل سے برامد


ہاڑی گہل ، نومولود بچے کی لاش نالۂِ ماہل سے برامد
نا معلوم ملزم پرانے کپڑے میں لپیٹ لا ش ایک پتھر کے نیچے رکھ کر فرار ہوا
ہاڑی گہل (نمائندہ اوصاف) نومولود بچے کی لاش نالۂِ ماہل میں ڈال کر نا معلوم ملزم فرار، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ہاڑی گہل باؤلی کے مقام پر نالۂِ ماہل میں ایک نومولود کی لاش پڑی ہوئی ہے پولیس اور پریس کلب کے نمائندگان اور عوام کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی، بچے کی لاش سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ لاش کوئی دو دن قبل یہاں پر پھینک گیا ایک شخص جو مویشی کو پانی پلانے کے لئے نالۂِ ماہل میں گیا وہاں پر اس نے نومولود بچے کی لاش دیکھی جسے ایک پرانے کپڑے میں ڈال کر ایک پتھر کے نیچے ڈالا گیا تھا اس شخص کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش اپنے قبضے میں لے لی ایس ایچ او تھانہ باغ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ہر کوئی اپنا کردار کرے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جو جنسی بے راہ روی پھیل رہی ہے اس پر سب نے مل قابو پانا ہوگا ورنہ ہم سب پر اللہ کا عذاب نازل ہوگا#
بچے کی لاش

© Copyright 2019. All right Reserved