منگل‬‮   10   دسمبر‬‮   2019

ڈینگی سے بچائو کیلئے محکمہ صحت ہائی الرٹ ہے،ہیلتھ آفیسر باغ


ڈینگی سے بچائو کیلئے محکمہ صحت ہائی الرٹ ہے،ہیلتھ آفیسر باغ
کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور گندگی کے ڈھیر کو ٹھکانے لگانا چاہیے ، سردار منظور
ریڑہ (نمائندہ اوصاف )ڈینگی سے بچائو کے لیے محکمہ صحت باغ ہائی الرٹ ہے ۔ مظفرآباد میں ڈینگی کے مریضوں کی موجودگی کی وجہ سے چونکہ باغ قریب ترین ضلع ہے اس لیے خصوصی اقدامات لیے جا رہے ہیں ۔ عوام علاقہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور ان کی جانب سے دی گئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باغ ڈاکٹر سردار منظور حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے جو کہ تازہ پانی میں پلتا ہے اس کے لیے اپنے گھروں میں کہیں بھی کھڑا پانی ختم کرنا چاہیے اور گندگی کے ڈھیر کو ٹھکانے لگانا چاہیے ۔ جب تک ہم اپنے گھروں اور محلوں میں کھڑا پانی ختم نہیں کریں گے یہ مچھر ختم نہیں ہو گا۔ صبح اورشام کے اوقات میں ہم نے اپنے پورے بدن کے کپڑوں سے ڈھانپنا ہے اور ہلکے رنگ کے کپڑے استعمال کرنے ہونگے کیونکہ شوخ رنگ کے کپڑے ان مچھروں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں اور ہم کو اپنے کمروں کے دروازون پر جالیان لگانی چاہیے ۔ ہمارے ضلع میں ابھی تک دینگی کا مریض سامنے نہیں آیا اگر کسی مریض کو ڈینگی ہو جائے تو اس کو گھر میں مچھر دانی کے اندر رکھنا چاہیے کیونکہ اگر عام مچھر بھی ڈینگی کے مریض کو کاٹ لے تو وہ اس سے ڈینگی وائرس دوسرے لوگوں میں منتقل کر سکتا ہے اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور احتیاتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔
ہیلتھ آفیسر باغ

© Copyright 2019. All right Reserved