ہفتہ‬‮   25   جنوری‬‮   2020

چکسواری اسلام گڑھ کے عوام چوہدری عبدالمجید کی قیادت پر فخر کرتے ہیں ، محمداحتشام ف


چکسواری اسلام گڑھ کے عوام چوہدری عبدالمجید کی قیادت پر فخر کرتے ہیں ، محمداحتشام
فیض پورشریف(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر یونین کونسل فیض پورشریف کے سیکرٹری جنرل خواجہ محمداحتشام نے نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق مرکزی صدر وسابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید آزادکشمیر کے سینئر ترین سیاستدان اور حلقہ نمبردو چکسواری اسلام گڑھ کے ہردل عزیز اور مقبول ترین راہنماہیں یہ حلقہ نمبردو چکسواری اسلام گڑھ کے عوام کاان کی قابل فخرقیادت پرزبردست اعتماد اوربھرپور خلوص ہے کہ وہ آج بھی ان کے محبوب راہنماہیں نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت اور دور اپوزیشن میں بھی رہتے ہوئے شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو ، شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریات و افکار کے مطابق وفاق کی مضبوطی کے لیے ہمیشہ اپنا اہم کردار ادا کیا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سا لمیت کے لیے آزاد خطہ میں سخت ترین فیصلے کیے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے ہمیشہ الحاق پاکستان کا نعرہ لگایا ہے۔

© Copyright 2020. All right Reserved