ہفتہ‬‮   25   جنوری‬‮   2020

کشمیریو ں کی عملی مدد نہ کی گئی تو بڑے پیمانے پر اموات ہو سکتی ہے،صدرفیاض


کشمیریو ں کی عملی مدد نہ کی گئی تو بڑے پیمانے پر اموات ہو سکتی ہے،صدرفیاض
کرفیو کے باعث معصوم بچے دودھ اور بیمار لوگ ادویات نہ ملنے سے مر جا ئیں گے
چکسواری (سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ ن آ زادکشمیر یوتھ برطا نیہ کے کے مرکزی سینئر نائب صدر راجہ فیاض خا ن نے کہاکہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خا ن نے اپنے خطاب میں جس جرات اور غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں کے جذبات کی عکاسی کرتے ہو ئے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر مقبو ضہ کشمیر میں محصور کشمیریوں کو اب بھی عملی مدد نہ کی گئی تو بڑے پیمانے پر اموات ہو سکتی ہیں جتنا جلدی ہوسکے کرفیو کی پابندیوں ہٹائی جانے کے اقدامات کئے جائیں کرفیو کے باعث مقبو ضہ وادی میں خوراک کی قلت پیدا ہو ئی گئی معصوم بچے دودھ اور بیمار لوگ ادویات نہ ملنے سے مر جا ئیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جب میرے گھر پیٹر برو برطا نیہ میں تشریف لا ئے تو ان کا دل کشمیریوں کے دکھ اور درد سے خون کے آ نسو رورہا تھا راجہ فیاض خا ن نے کہا کہ بیرون ملک کے دورے میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خا ن کو بھی شامل کیا جا ئے تا کہ دنیا کو بھارتی ظلم و بربریت سے اگا ہ کیا جا سکے ۔
عملی مدد

© Copyright 2020. All right Reserved