ہفتہ‬‮   25   جنوری‬‮   2020

موجودہ حالات میں قید تمام سیاستدانوں کو رہا کیا جائے، مطیع اللہ لون


موجودہ حالات میں قید تمام سیاستدانوں کو رہا کیا جائے، مطیع اللہ لون
نعمان دھرتی ماں پرقربان ہوگیامزید قربانیوں سے بھی دریغ نہیں کرئونگا،والد
نیلم ( بیورورپورٹ) ایک بیٹا نعمان تو کیا اس طرح اور کئی نعمان تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے قربان کرسکتا ہوں، پاکستان کی 20 کروڑ عوام کشمیریوں کیساتھ ہے دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو غلام نہیں بناسکتی ، حکومت پاکستان ہوش کے ناخن لے موجودہ حالات میں قید تمام سیاستدانوں کو فوری رہا کریں۔ان خیالات کااظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس تحصیل شاردہ کے صدر شہید نعمان کے والد مطیع اللہ لون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ میرالخت جگرنعمان دھرتی ماں پرقربان ہوگیامزید قربانیوں سے بھی دریغ نہیں کرئونگا۔ہندوستان کیلئے پاکستان کی 20 کروڑ عوام بشکل فوج ہے ۔اسلام کی خاطراور ہندوستان کی بربادی کیلئے ہم مرد ،خواتین ، بچے ، بوڑھے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،30جولائی کی رات بیٹے کی شہادت بارے خواب دیکھ چکاتھاجواسی دن انڈین فائرنگ سے میرے لخت جگر نعمان کی شہادت کے ذریعے تعبیر مکمل ہوئی،کشمیر اولیاء اللہ کی سرزمین ہے ہندوستان قابض ہے مالک نہیں ہوسکتا،پاکستان ہماری باکمال وکالت کررہاہے، کشمیری مزید قربانیوں کیلئے تیار رہیں۔اس موقع پر انہوں نے آزادکشمیر کے حکمرانوں / انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ وطن کی دفاع کیلئے شہریوں کواسلحہ کی اجازت دی جائے ،ہندوستان کیخلاف ہمارالباس بھی کفن ہوگا۔ہمیں آزادی مودی سے نہیں اللہ رب العزت سے مانگی ہوگی اور آزاد ی لینے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چائیے ، مال ، عیال ،جان سب قربان کرنے کیلئے دل ودماغ سے ہمیں حاضر رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں پر کڑاوقت آنیوالاہے ،کڑے وقت کیلئے تیاری وقت کاتقاضاہے ، مودی اولیا اللہ کی سرزمین کوفتح نہیں کرسکتافتح کشمیریوں کے مقدر میں ہے ، انہوں نے کہاکہ پاکستانی وکشمیری قوم سمیت افواج پاکستان کے حوصلے بلند ہیں دنیا خطہ کو آگ کی ہولی سے بچانے کیلئے ہندوستان کی جارحیت پرنوٹس لیتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے کرداراداکرے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کلمہ طیبہ پڑھاہے موت پسند ہے غلام نہیں ہماری خواتین بھی اسلام کی سربلندی اور کشمیرکی فتح کیلئے محا ذ پڑ لڑنے کو تیار ہیں۔پاکستانی سپہ سالار اور وزیراعظم عمران خان سے تواقعات ہیں کہ وہ ٹیبل ٹاک میں کامیابی حاصل کرینگے اور پاکستانی وکشمیری قوم سربکفن ہے ،آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی سے مودی کشمیر کامالک نہیں بن سکتاچوکیداری کے دورا ن جومودی نے گڑبڑھ کیاہے وہ اسے بھگتنا پڑیگا۔سکھوں کے ہاتھوں میں بھارت کے اندر مودی کیخلاف پاکستانی جھنڈے مودی کے منہ پر طمانچہ ہے
مطیع اللہ لون

© Copyright 2020. All right Reserved