ہفتہ‬‮   25   جنوری‬‮   2020

راجہ عدیل اور اسامہ نے قوم کاسرفخر سے بلند کیا ہے، بشیر شگو


راجہ عدیل اور اسامہ نے قوم کاسرفخر سے بلند کیا ہے، بشیر شگو
پاکستان کا پرچم سربلند کرنے والے کھلاڑیوں کی مناسب حوصلہ افزائی کی جائے
میرپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع میرپور ڈاکٹر فدا حسین اور چیئرمین آل آزادکشمیر شنکیو کوشن کراٹے کلب بشیر شگو نے کہا کہ AFKA کلب کے انسٹرکٹر راجہ عدیل اور اس کلب کے سینئر کھلاڑی اسامہ عارف نے 30 ایشیائی ممالک کے ملائیشیا میں منعقدہ مقابلہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستان کو دوسری پوزیشن دلا کر نہ صرف آزادکشمیر بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔یہ فتح کوئی معمولی فتح نہیں کہ چائنا اور جاپان جیسی انتہائی تربیت یافتہ اور حکومتی نگرانی میں تمام تر سہولیات کے ساتھ پریکٹس کرنے والے کراٹے کے کھلاڑیوں کے ساتھ جاندارمقابلہ کر کے ایشیاء بھر میں پاکستان کو دوسری پوزیشن دلانے والے ہونہار ستاروں راجہ عدیل اور اسامہ عارف کا پلڑا بھاری رہا۔ اس غیر معمولی کامیاب پر قوم کے ان قابل فخر سپوتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے AKFA کی جانب سے ایشیائی ممالک کے مابین مقابلہ جات میں سلور میڈل حاصل کر کے پاکستان کو دوسری پوزیشن دلانے کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے فاتح کھلاڑیوں راجہ عدیل، اسامہ عارف، اقبال خواجہ، آصف بٹ، ذوالقرنین بٹ، راجہ عمار ، راجہ عاجر، عثمال جرال، سردار تھوار، عثمان مغل نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں موجود نازک صورتحال میں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی سطح پر غیر سنجیدگی کا جاری سلسلہ ختم کر کے اپنے نوجوان بچوں اور بچیوں کو دفاعی کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے وزارت سپورٹس کے پاس قومی بجٹ میں رکھے گئے کروڑوں روپے کے فنڈز اللوں تللوں اور فرضی ٹیموں کے نام پراڑانے کا سلسلہ بند اور کارکردگی کی بنیاد پر قومی اور بین الاقوامی کھیلوں اور مقابلہ جات میں پاکستان کے پرچم سربلند کرنے والے کھلاڑیوں کی مناسب حوصلہ افزائی کی جائے۔

© Copyright 2020. All right Reserved