جمعہ‬‮   14   اگست‬‮   2020
 
 

مسئلہ کشمیر دنیا میں فلش پوائنٹ بن چکا ہے، رقیب خان


مسئلہ کشمیر دنیا میں فلش پوائنٹ بن چکا ہے، رقیب خان
پاک آرمی اور حکومت پاکستان کشمیریوں کو مایوس نہیں کرے گی
ڈونگی(نمائندہ اوصاف) مسلم لیگ (ن) کے نوجوان رہنما رقیب خان سملاروی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اسلام آباد کے مقام پر اپنے تاریخی خطاب میں جس طرح کشمیریوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا اس کی مثال نہیں ملتی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر درد دل رکھنے والے انسان ہیں کشمیریوں سے محبت کرتے ہیں ا ن خیالات کاا ظہارمسلم لیگ (ن) کے نوجوان رہنما رقیب خان سملاروی نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کو اللہ کا اور پاکستان کا سہارا ہے ہم کو جلد از جلد ان کی آزادی کے لیے ٹھوس قدم اٹھانے ہونگے اگر کشمیر اب آزاد نہ ہوا تو کبھی نہیں ہو گا اس وقت مسئلہ کشمیر پوری دنیا میں فلش پوائنٹ بنا ہوا ہے یہی موقع ہے کشمیریوں کو آزادی دلوانے کا امید ہے پاک آرمی اور حکومت پاکستان کشمیریوں کو مایوس نہیں کرے گی ۔

 
© Copyright 2020. All right Reserved