جمعہ‬‮   14   اگست‬‮   2020
 
 

بڑے بھائی نے زندگی اجیرن بنا دی ہے ، سفیر خان


بڑے بھائی نے زندگی اجیرن بنا دی ہے ، سفیر خان
عدنان سے مل کر 20لاکھ روپے کھا گئے ، جان کو خطرہ ، قانونی تحفظ دیا جائے
تراڑکھل( تحصیل رپورٹر ) گائوں پپے ناڑ کے رہائشی محمد سفیر خان ولد سردار عقل حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے بڑے بھائی نے ایک کاروباری شخص عدنان جنڈالوی اور وکیل سے مل کر جھوٹے الزام میں بلا جواز حوالات میں بند کروایا اور آئے روز غیر متعلقہ نمبروں سے فون کر کے دھمکیاں دلاتے ہیں ۔ میں نے اپنے تحفظ کیلئے درخواست دی تو تھانے والوں نے مجھے ہی پکڑ کر بند کر دیا۔ یہ تینوں افراد میرا 20لاکھ روپے کھا گئے ہیں اور اب مجھے قتل کی دھمکیاں دیتے ہیں ۔ اور میرے بال بچوں کو گھر جا کر دھمکی دیتے ہیں کہ تم لوگوں کو جان سے مارد یں گے ۔ میرا کوئی بھی جانی و مالی یا کاروباری نقصان ہو تو یہ ذمہ دار میرا بھائی اور اس کی معاونت کرنے والے عدنان جنڈالوی ہوں گے ۔ قانونی تحفظ دیا جائے ۔ محمد سفیر خان کے ہمراہ ان کے بھتیجے وقاص محبوب ، طارق محبوب ، آکاش محبوب نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے چچائوں نے ہمارے ساتھ فراڈ کیا اور ہمارے والد محترم کی خریدی گئی زمین ہڑپ کر گئے ۔ عدالت میں جھوٹا حلف اٹھا کر قرآن پر قسم لی کہ دکانیں ہماری ہیں جبکہ دکانیں ہمارے زمین جو کہ والد مرحوم نے زمین خریدی وہ دکانیں فراڈ سے ہم سے چھین لی ہیں ۔ ان لوگوں نے محکمہ مال کے اہلکاروں سے مل کر یہ بڑا فراڈ کیا اور ہم یتیموں کی جائیداد غیر قانونی اور فراڈ کے ذریعے ہم سے چھین لی ۔ اعلیٰ عدلیہ ، ڈپٹی کمشنر سدھنوتی اس کا نوٹس لیتے ہوئے اس سارے معاملہ کی چھان بین کرتے ہوئے فراڈ کو بے نقاب کریں اور ہمیں انصاف دلایا جائے ۔ بصورت دیگر ہم سخت احتجاجی اقدا م کریں گے ۔

 
© Copyright 2020. All right Reserved