جمعہ‬‮   14   اگست‬‮   2020
 
 

فضل الرحمن بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں،افضل شاہین


فضل الرحمن بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں،افضل شاہین
طویل عرصہ تک کشمیر کمیٹی کے چیئر مین رہے لیکن مولانا کی کارکردگی صفر رہی
تراڑکھل (تحصیل رپورٹر ) پی ٹی آئی رہنما افضل شاہین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن عرف مولانا طویل عرصہ تک کشمیر کمیٹی کے چیئر مین رہے لیکن مولانا کی کارکردگی صفر رہی ۔ چیئر مین کشمیر کمیٹی سے انکا بستر گول ہونے کے بعد ان کے آبائی حلقہ سے لوگوں نے ان کو بے روز گار کر دیا۔ حلقہ سے ان کا بستر گول کر دیا لیکن ان کے آبائی حلقہ کے لوگوں کو معلوم نہیں تھا کہ مولانا فضل الرحمن عف مولانا کتنے ذہین سیاست دان ہیں جنہوں نے اپنے بے روزگاری ختم کرنے کیلئے کرپشن کے بادشاہ آصف علی زرداری اور محمد نواز شریف کی کرپشن کے تحفظ کیلئے چوکیداری کی نوکری تلاش کر لی اور اپنی بے روز گاری کا بندوبست کر لیا جس سے ان کی بے روز گاری کی سیاہ رات ختم ہو گئی ۔ میں ان کی ذہنیت پر ان کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ کرپٹ مخلوق کی کرپشن کے تحفظ کی چوکیدار کی ملازمت پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما سردار افضل شاہین نے مزید کہا کہ بحیثیت پاکستانی شہری مولانا فضل الرحمن کی بے روز گاری ختم کی جائے ۔ پی ٹی آئی حکومت کو چاہیے کہ وہ مولانا کو کوئی جاب مہیا کریں تا کہ وہ کرپٹ مخلوق کی کرپشن کی چوکیداری کے بجائے کرپشن کا کھیل خود کھیلیں کیونکہ فضل الرحمن بے روزگاری کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ۔

 
© Copyright 2020. All right Reserved