ہفتہ‬‮   25   جنوری‬‮   2020

پائلٹ ہائی سکول میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے ، چوہدری یاسین


پائلٹ ہائی سکول میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے ، چوہدری یاسین
معیار تعلیم کی بلند ی کیلئے تعلیمی اداروں میں خالی آسامیاں فوری پر کی جائیں
میرپور(نمائندہ اوصاف) میرپور کی عظیم علمی درسگاہ پائلٹ ہائی سکول نمبر 01سٹاف کی کمی کا شکار کافی عرصہ سے 6سینئر مدرسین کی آسامیاں خالی پڑی ہیں محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کے ارباب اختیار کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی بار بار زبانی اور تحریری طور پر آگاہ کرنے کے باوجود طفل تسلیوں کے علاوہ ابھی تک عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جو کہ حکومت آزاد کشمیر اور سیکرٹری تعلیم آزادکشمیر کے گڈگورننس کے دعوئوں پر سوالیہ نشان ہیں ،ضلع میرپور کے اکثر تعلیمی ادارے سٹاف کی شدید کمی کا شکار جبکہ آزاد حکومت کے میرٹ اور گڈگورننس کی صدائیں آسمانوں کو چھونے لگیں ۔تعلیمی اداروں میں سٹاف کا بحران اکثر اداروں سے بوجہ ریٹائرڈ منٹ آسامیاں خالی پڑی ہیں مگر اُ ن کا کوئی پرسان حال نہیں میرپور کے سیاسی وسماجی عوام حلقوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ معیار تعلیم کی بلند ی کیلئے تعلیمی اداروں میں خالی آسامیاں فوری پر کی جائیں تاکہ طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ جائے ۔ ان خیالات کا اظہارسیاسی وسماجی رہنمائوں چوہدری محمدیٰسین ، چوہدری محمد عارف ، شیخ ثاقب حسین ، چوہدری نوید نے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پائلٹ ہائی سکول نمبر 01کے اساتذہ طلباء شانہ بشانہ اور سرکار کے حکم کی تعمیل کرتے ہیں مگر افسوس کہ آج ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود 6سینئر مدرسین کی آسامیاں ابھی تک خالی پڑی ہیں طلباء کی تعلیم شدید متاثرہورہی ہے والدین شدید پریشانی اور تذبزب کا شکار وزیراعظم آزادکشمیر ، وزیرتعلیم آزاد کشمیر ، سیکرٹری تعلیم آزاد کشمیر اورڈی پی آئی سکولز آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ خالی آسامیاں فوری پُر کی جائیں تاکہ طلباء کی تعلیم متاثر نہ ہوسکے ۔

© Copyright 2020. All right Reserved