جمعہ‬‮   14   اگست‬‮   2020
 
 

بائیو میٹرک اور این ٹی ایس کی وجہ سے عوام کا اعتماد بحال ہوا ، شبیر احمد


بائیو میٹرک اور این ٹی ایس کی وجہ سے عوام کا اعتماد بحال ہوا ، شبیر احمد
اساتذہ کی تعلیمی اداروں میں حاضری اور تدریسی عمل میں بھی بہتری پیدا ہوئی ہے
نعمان پورہ (نمائندہ اوصاف )بائیو میٹرک اور این ٹی ایس کی وجہ سے عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال ہوا ہے اور اساتذہ کی تعلیمی اداروں میں حاضری اور تدریسی عمل میں بھی بہتری پیدا ہوئی ہے اور بچوں کی تعداد میں بھی سرکاری اداروں میں اضافہ ہوا ہے ۔ اساتذہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔ 25ستمبر کو ہونے والی آزادی مقبوضہ کشمیر ریلی میں اساتذہ اور طلبا بھر پور طریقے سے شرکت کر کے کشمیریوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع باغ شبیر احمد خان نے ضلع باغ کے پرنسپلز صاحبان ، صدر معلمین ، سینئر صدر معلمین کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس سے فوکل پرسن محمد مشتاق ، صدر معلم بوائز ہائی سکول جگلڑی شوکت محمود ، فوکل پرسن بائیو میٹر ک سسٹم سردار مشتاق ، ہیڈ کلرک راجہ الطاف ، فوکل پرسن بائیو میٹرک سسٹم مردانہ سکولز ذاکر حسین بیگ اور دیگر نے خطاب کیا۔ اجلاس میں دھیر کوٹ ، باغ ، وسطی و شرقی کے اساتذہ ، صدر معلمین اور پرنسپلز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سیکرٹری تعلیم کی ہدایت کے مطابق پرنسپلز اور صدر معلمین کو بائیو میٹرک سسٹم کے حوالے سے دی جانیوالی ہدایات پر عملدرآمد پر زور دیا گیا اور اس حوالے سے صدر معلمین اور پرنسپل کی طرف سے بائیومیٹر کے حوالے سے پائے جانے والے تحفظات پر سوال و جواب ہوئے جس پرجواب دیتے ہوئے ڈی ای اور محمد شبیر اور فوکل پرنس محمد مشتاق نے تفصیلی بریفنگ دی اور ان کے تحفظات دور کیے
شبیر احمد

 
© Copyright 2020. All right Reserved