جمعہ‬‮   14   اگست‬‮   2020
 
 

کشمیر کو فلسطین نے بننے دینگے ، عالمی طاقتیں بھارتی مظا لم کا نوٹس لیں ، ایوب چوہدری


مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 لگا نا سنگین ترین جر م ، بھارتی پارلیمنٹ نے مودی کے کہنے پر جنوبی ایشیاء کو خطرے میں ڈال دیا
مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی بدلی تو اسکے منفی اثرات مرتب ہونگے، کشمیر کی آزادی تک جد و جہد جاری رکھیں گے، ایوب چوہدری
سہنسہ ( نمائندہ خصوصی ) پیپلز ٹریڈنگ ونگ کے صدر ایوب چوہدری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر پر ہزاروں سال جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا بلاول بھٹو اسی کو لے کے آگے چل رہے ہیں پیپلز پارٹی مسئلہ کشمیر کو تمام سیاسی اصولوں سے مقدم سمجھتی ہے بلاول بھٹو نے مظفر آباد آ کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ۔ ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جد جہد جاری رکھیں گے ۔انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بھارت کی آئینی دہشت گردی کو عالمی فورم پر لے جانے کا اعلان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا عکاس ہے انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی فورم پر آواز بلند کر ئے مودی کے اس عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تمام تر توانائیاں استعمال کی جائیں مسئلہ کشمیر نہروخود لے کے اقوام متحدہ میں گیا تھا ۔ مودی نے پاکستان کی شہ رگ پر ہاتھ ڈال کر ہماری عزت اور غیر کو للکارا ہے ۔ اب پاکستان اور آزاد کشمیر کا ہر باضمیر انسان کشمیریوں کے شانہ بشانہ قربانی دینے کے لیے سڑکوں پر نکل آیا ہے ۔ ہم نہ تو کشمیر کو فلسطین بننے دیں گے اور نہ ہی یہ اسرائیل بنے گا ۔ او آئی سی کی بین الاقوامی ذمہ داری کا احسا س کر تے ہوئے کشمیریوں کے پیدائشی حق خود ارادیت کو دلانے میں حق ادا کر ے ۔ 35 اے کا خاتمہ نہ ہوا تو پھر ہندو ازم دنیا سے مٹ جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ دفعہ A 35 کے خاتمے سے کشمیر فلسطین بن جائے گا کشمیر کو ئی علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک عالمی اور بین الاقوامی مسئلہ ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 لگا نا سنگین ترین جر م ہے ۔ بھارتی پارلیمنٹ نے مودی کے کہنے پر جنوبی ایشیاء کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوج بڑھا کر کشیدگی بڑھا رہے عالمی طاقتیں نوٹس لیں بھارت مسلسل ناکامیوں کے بعد بوکھلاہٹ میں اندھا ہوچکاہے۔ بھارت نے اگر مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی بدلی تو اس کے منفی اثرات مرتب ہو جائیں گے ایل او سی پر کلسٹر بم استعمال کر رہا ہے عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا ۔ پاک بھارت بارود کے ڈھیر پر کھڑے ہیں ایک لمحہ میں کروڑں انسان لقمہ اجل بن جائیں گے ۔

 
© Copyright 2020. All right Reserved