جمعہ‬‮   14   اگست‬‮   2020
 
 

اسلام گڑھ ،حلقہ دو میں ہیلتھ کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ شروع


اسلام گڑھ ،حلقہ دو میں ہیلتھ کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ شروع
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ابرار نیاز نے مستحقین میں کارڈ تقسیم کئے
اسلام گڑھ(نامہ نگار) حلقہ نمبر2 میں انصاف ہیلتھ کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ابرار نیاز ایڈوکیٹ ، میاں ذوالفقار علی، حاجی محمد آصف اور راجہ زوہیب خان نے مستحقین میں کارڈ تقسیم کیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے آزادکشمیر میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت کی اجرائیگی کے بعدحلقہ نمبر2 میں ہیلتھ کارڈ کی تقسیم کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے مواہ رڑاہ ڈسپنسری میں تقسیم پوائنٹ بنایا گیا ہے جس میں انصاف ہیلتھ کارڈ کے نمائندگان قمر سلطان اور راحیل آفتاب کارڈز کی تقسیم کے لیے دفتری اوقات میں موجود ہیں ہے۔ ہیلتھ کارڈ کی تقسیم کا افتتاح پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائوں چوھدری ابرار نیاز ایڈوکیٹ، میاں ذوالفقار علی، حاجی محمد آصف اور راجہ زوہیب خان نے ہیلتھ کارڈ ز کی تقسیم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے عوام کو مفت علاج کی فراہمی کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا ہے۔ ہیلتھ کارڈ سے غریب عوام ساڑھے سات لاکھ روپے تک کا علاج کرواسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کارڈ سابقہ سروے پر دیے جارہے ہیں۔ انشاء اللہ بہت جلد آزادکشمیر بھر میں نیا سروے کیا جائے گا جس میں مزید افراد کو شامل کیا جائے گا۔ قائد پاکستان عمران خان اور قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوھدری کے ویژن کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ حلقہ نمبر دو کے اندر بہت جلد بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ حلقہ نمبر دو تحریک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے ۔

 
© Copyright 2020. All right Reserved